یوٹیوب اور ٹک ٹاک میں سے کون سا پلیٹ فارم اچھا ہے؟

یوٹیوب اور ٹک ٹاک یہ دونوں ایسے نام ہیں جن کو آج بچے سے لے کر بوڑھے تک ہر کوئی استعمال نہیں تو جانتا لازمی ہے۔ یہ دونوں ہی پلیٹ فارم اپنی اپنی آڈیئنس کے اندر مشہور ہیں۔

اگر آپ ان خوش نصیوں میں سے ہیں جو ابھی تک یوٹیوب یا ٹک ٹاک کے بارے میں نہیں جانتے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ دونوں پلیٹ فارم لوگوں کو ویڈیوز بنانے اور اس سے پیسہ اور شہرت ایک ساتھ کمانے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔ یوٹیوب پر کام کرنے کے لئے آپ کا پروفیسشنل ہوناضروری ہے اس کے بنا آپ اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ جبکہ دوسری طرف ٹک ٹاک پر ایسا کوئی ضروری نہیں ہے۔ آپ جب چاہیں اس پر جیسا چاہیں ویڈیو ڈال سکتے ہیں۔

یہاں پربات آتی ہے کہ ان میں سے سب سے اچھا پلیٹ بارم کونسا ہے؟ یہ آپ کو فیصلہ کرنا ہے۔ ہر انسان خود سے فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔ لیکن اگر نارمل بات کی جائے تو یوٹیوب ایک بہتر پلیٹ فارم نکل کر آتا ہے۔

یہ بھی پڑہیں: حکومت مشینوں سے زیادہ پیسے کیوں نہیں چھاپ کر غریبوں کو کروڑ پتی بنا سکتی؟

:یوٹیوب
یوٹیوب پر اگر آپ کام کر رہے ہیں تو اگر آپ مشہور ہوجاتے ہیں تو آپ کو پیسے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا ہنر بھی سیکھنے مل جاتا ہے جیسا کہ آپ ویڈیو کو بنانا اس کو ایڈٹ کرنا وغیرہ سیکھ جاتے ہیں۔ اگر مستقبل میں آپ کا اکاونٹ یوٹیوب کی طرف سے بند ہو بھی جاتا ہے تو آپ اپنے اس ہنر کو استعمال میں لا کر اچھا پیسہ بنا سکتے ہیں۔

اس پلیٹ فارم پر کام کرنے کے لئے آپ کو اپنی پوری محنت، لگن کے ساتھ ساتھ اچھا خاصہ وقت بھی درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ یہ چیزیں اس کو نہیں دیں گے تو یہ پلیٹ فارم آپ کو سوائے وقت کی بربادی کے اور کچھ نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑہیں: زوم سافٹ ویئر آپ کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

:ٹک ٹاک
ٹک ٹاک پر کام کرنے کے لئے آپ کو صرف تھوڑے سے وقت کی ضرورت ہے اور جب آپ کے پاس وقت ہو تو آپ اپنا موبائیل نکال کر ۱۰ سے ۱۵سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں اور اسے پوسٹ کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب اور ٹک ٹاک کا مقابلہ سوشل میڈیا پر کچھ دن پہلے کا ہی ہے جس میں یوٹیوبرز نے ٹک ٹاکرز کو روسٹ کرنا شروع کر دیا اور اس کے جواب میں ٹک ٹاکرز نے بھی ویسا ہی کیا۔ یوٹیوب کے ایک جانے مانے روسٹر ’’ کیری میناٹی ‘‘ نے جب اس پر ویڈیو بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ویڈیو 78 ملین لوگوں نے دیکھ لیا اور بعد میں یہ ویڈیو یوٹیوب کی طرف سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

ٹک ٹاک کو نا پسند کرنے والوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جس کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم بے حیائی اور گندے کلچر کو پروموٹ کر رہا ہے جو بات کافی حد تک درست بھی لگتی ہے۔ اس پلیٹ فارم میں نوجوان لڑکے لڑکیاں آپ کو اپنے بدن کی نمائش کرتے نظر آئیں گے۔

کافی لوگ اس بات سے اختلاف بھی رکھ سکتے ہیں کہ یوٹیوب کون سا دودھ کا دھلا ہے، لیکن اس چیز کو ٹھکرایا نہیں جا سکتا کہ یوٹیوب پر آپ کو ایسا مواد ٹک ٹاک کی نسبت کم دیکھنے ملے گا۔ ٹک ٹاک میں آپ کو سوائے فحاشی کے اور دوسرا کچھ ملنا مشکل ہے۔

آپ ان میں سے کون سا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں اور آپ کس کے حق میں ہیں۔ ہمیں کمینٹ کر کے لازمی بتائیے۔