world-secrets-unglipoint

زمین کے 7 پراسرار راز

اگر ہم اپنے آپ اور گردوپیش کا گہرائی سے جائزہ لیں تو ہمارا واسطہ ایسے حقائق سے پڑھے گا جنہیں جان کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ آج انسان ایک جانب کائنات کے وسط ناپنے کی کوشش کر رہا ہے، تو دوسری طرف اپنے جسم کی وسط کھوجنے کی کوشش میں مصروف ہے، جو اپنی جگہ ایک الگ کائنات ہے۔

ذہنی ترقی کے ساتھ انسانی وجود گردوپیش کی دنیا، زمین اور کائنات کے بہت سے اسرار انسان پر منکشف ہو چکے ہیں مگر بہت سےحقائق ایسے بھی ہیں جن تک ہماری عقل تاحال رسائی نہیں پا سکی، تاہم انسان نے جاننے کی کوشش کبھی ترک نہیں کی اور اس کوشش میں ہر لحظہ حیران کن چیزیں سامنے آتی رہی ہیں۔ آئیے آپ کو چند ایسی سائنسی سچائیوں سے متعارف کراتے ہیں جن پر یقین کرنا آسان نہیں مگر بہرحال یہ سچائی ہے۔

 

:انسانی جسم کی لمبائی

آپ کتنے بڑے ہیں انسانی جسم کے ہر خلیے میں پائے جانے والے کروم و سوم کے سیٹ میں ڈی این اے کے 23 مالیکیولز ہوتے ہیں ان میں ہر مالیکیولز کو کھولا جائے اس کی لمبائی 1.7 سے 8.5 سینٹی میٹر ہوتی ہے انسان جسم میں 37 خلیے ہوتے ہیں اور اگر ان کے تمام مالیکیولز کی لمبائی کے رخ کھول کر ایک ساتھ جوڑے جائیں تو یہ نظام شمسی کے آخری جرم اور سابق سیارے پلوٹو کے سورج کے گرد چکر کے برابر بنتی ہے۔ یاد رہے کہ پلوٹو سورج کے گرد ایک چکر ڈھائی سو سال میں مکمل کرتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں  قادیانی لوگوں کو کیسے ان کے حلیے سے پہچانیں

:انسانی جسم میں جراثیم

انسانی جسم میں کتنے جراثیم ہوتے ہیں۔ ہم جراثیموں سے بچنے کے لیے کیا کیا نہیں کرتے مگر ہمارا جسم کبھی جراثیم سے پاک نہیں رہ سکتا۔ ہر شخص کے جسم میں خلیوں کی مجموعی مقدار سے 10 گنا زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔ اگر خوردبین جراثیموں کو اکھٹا کیا جائے تو ان سے عام سائز کا ایک جگ بھر سکتا ہے، مگر ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ بیشتر اس میں ہمارے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں، جو ہمیں بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

 

:سب سے بڑی جاندار شے

زمین پر سب سے بڑی زندہ چیز کیا ہے۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ہاتھی یا وہیل کے بجائے قراء عرض پر سب سے بڑی جاندار شے ایک جزیرہ ہے۔ جی جہاں آسٹریلیا کے قریب گریٹ بیرئیر ریف نامی یہ جزیرہ دراصل مرجان نگینہ سمندری مخلوق نے بنایا ہے بغیر ہڈی والے یہ پودے نما کروڑوں جاندار آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ اور ان کی مجموعی لمبائی دو ہزار کلو میٹر تک ہے۔ اس جزیرے پر گھاس بھی اگتی ہے اور آپ یہاں سیاحت بھی کر سکتے ہیں۔

 

:پانی کی لمبائی

پانی کتنا لمبا ہے۔ پانی کے ایک مالیکیول میں ہائیڈروجن کے دو اور آکسیجن کا ایک ایٹم ہوتا ہے۔ اگرچہ ایک چائے کے چمچ برابر پانی میں موجود ملکیکیول کے تمام ایٹموں کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھا جائے تو اس کی لمبائی کتنی بنے گی۔ اس کا جواب ہے 50 ارب کلو میٹر، یا ہمارے نظام شمسی کے مجموعی گھیرے سے بھی دس گنا زیادہ۔

 

یہ بھی پڑھیں  برازیل میں عمارت کے اندر مہنگی ترین قبریں

:انسان زندگی میں کتنا چلتا ہے

انسان زندگی میں کتنا چلتا ہے۔ بظاہر اس کا جواب کچھ اسان نہیں لگتا مگر حساب لگانے میں کیا حرج ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہر آدمی روزانہ اوستا 7500 قدم اٹھاتا ہے۔ اگر کوئی شخص اسی سال تک زندہ رہے تو وہ روزانہ اکیس کروڑ 62 لاکھ 62 ہزار 500 قدم چلے گا جو کہ گیارہ لاکھ میل بنتے ہیں۔ گویا آپ زندگی میں جتنا چلتے ہیں، زمین کے گرد5 پیدل چکر لگانے کے برابر ہے۔

 

:زمین کی گہرائی

زمین کتنی گہری ہے اگر آپ زمین کھود کر اس میں چھلانگ لگائیں تو 38 منٹ میں دوسری طرف باہر نکل آئیں گے۔

 

:انسانی کھال

آپ کی کھال کتنی مرتبہ اترتی ہے۔ شاید آپ کو محسوس نہ ہو مگر آپ کی جلد وقفے وقفے سے تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ طبی ماہرین کا اندازہ ہے کہ 70 سے 80 سال کی زندگی میں انسانی چہرے کی جلد کم از کم نو سو مرتبہ تبدیل ہوتی ہے۔