why internet speed slow 65

انٹرنیٹ کی ڈاؤنلوڈ سپیڈ بتائی گئی سپیڈ سے کم کیوں ہوتی ہے

آج اگر دیکھا جائے تو ہر گھر میں انٹرنیٹ استعمال کیا جارہا ہوتا ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ وائی  فائی استعمال کر رہے ہیں یا پھرسم انٹرنیٹ۔ ہر ملک میں کوئی نہ کوئی بڑی کمپنی ایسی ہوتی ہی ہے جس کی وائی فائی سروس اُس ملک میں رہنے والے لوگ کثرت سے استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل

پاکستان میں جب وائی فائی لگوانے کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے پی ٹی سی ایل کا نام ذہن میں ابھرتا ہے۔کیونکہ اس کوپاکستان کی  پرانی فون کال اور انٹرنیٹ کی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ایک وقت تھا کہ ہر کوئی اس کو استعمال کرتا تھا، لیکن اس کی سروس دن بہ دن بیکار ہونے کی وجہ سے لوگ اس کو ختم کرواتے جا رہے ہیں۔ اسی طرح دوسری کمپنیز اپنی جگہ بناتیں جارہیں ہیں۔

انٹرنیٹ پیکجز

انٹرنیٹ لگوانے سے پہلےہر کوئی انٹر نیٹ کے آفس جا کر یہ لازمی پوچھتا ہے کہ بھائی کتنی سپیڈ آئے گی میری؟تو آگے سے جواب ملتا ہے

6MB

8MB

10MB

ہم اپنے حساب سے ان میں سے کوئی پیکج لگوا لیتے ہیں، بلفرض اگر 8 کا ہم انٹرنیٹ لگوا لیتے ہیں، اور خؤشی خوشی جب کچھ ڈاؤنلوڈ شروع کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے یہ تو صرف 800کےبی سے ڈاؤنلوڈ ہو رہی ہے۔ اب ہم پریشان ہو جاتے ہیں۔ ہم آنلائن ویب سائٹس پر جا کر اپنے نیٹ کی سپیڈ چیک کرتے ہیں کہ کہیں سلو نیٹ تو نہیں آرہا۔ لیکن وہاں پر بتایا جا رہا ہوتا ہے کہ آپ کی سپیڈ 8 ہی ہے۔ ہم دل ہی دل میں انٹرنیٹ کمپنی کو گالیاں دیتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں فراڈ کیا۔ لیکن اصل میں ایسا ہوتا نہیں ہے۔ بلکہ یہ آپ کی کم عقلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

online speed check

online download speed check

اوپر دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میری انٹرنیٹ سپیڈ 7ایم بی ہے۔ اور میرا پیکج بھی انٹرنیٹ کا اتنا ہی ہے۔ لیکن جب آپ ڈاؤنلوڈ سپیڈ والی تصویر دیکھیں گے تو وہاں پر صرف 800کے بی کے آس پاس ہے۔

یہاں پر آپ ذرا تصاویر کو غور سے دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ جس تصویر میں انٹرنیٹ سپیڈ دکھائی جا رہی ہے، وہاں پر 7ایم بی لکھا ہے۔ اس ایم بی میں لکھا گیا  “بی” چھوٹا ہے، جب کہ اسی طرف ڈاؤنلوڈ والی تصویر میں کے بی میں  “بی” بڑا ہے۔

بہت سے لوگ کہیں گے کہ اس سے تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آئی ٹی پڑھنے والے یا کمپیوٹر کو جاننے والے لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ چھوٹے “بی” کو بِٹ کہا جاتا ہے اور بڑے “بی” کو بائٹ کہتے ہیں۔ ایک بائٹ میں 8بِٹ ہوتے ہیں۔ مطلب ایک بڑے “بی” میں 8 چھوٹے “بی” ہوتے ہیں۔

جب آپ انٹرنیٹ کمپنی والوں سے سپیڈ پوچھتے ہیں تو وہ آپ کو چھوٹے “بی” میں بتاتے ہیں۔ لیکن ڈاؤنلوڈ کرتے وقت یہی سپیڈ بڑے “بی” میں آرہی ہوتی ہے۔آنلائن کافی ایسے کالکولیٹر ہیں جن کی مدد سے آپ اس کو چیک کر سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ آپ نے جو پیکج لگوایا ہے اس میں ڈاؤنلوڈ کتنی ملے گی۔

امید ہے کہ آپ کو اس آرٹیکل میں کافی انفارمیشن ملی ہو گی۔ ایسی ہی انفارمیشن کے لئے انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب کریں اور فیس بک پیج کو لائک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں