فیسبک آپ کے بارے میں کیا کیا جانتا ہے؟ ڈرا دینے والی حقیقت

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً تین کروڑ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں جیسے ہی ہمفیسبک آئی ڈی بناتے ہیں اسی وقت سے فیسبکہمارا ڈیٹا لینا شروع کر دیتا ہے آپ کسی پیج کولایک کرتے ہیں یا کسی فوٹوکو شیر کرتے ہیں یا کسی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہیں فیسبک ہر چیز ریکارڈ کرتا ہے اور اس کے پیچھے کمپیوٹر آپ کی ایک پرسنالٹی ڈیزائن کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کواس سے متعلق مسیج نظر آتے ہیں جو آپ دیکھنا چاہتے ہیں آخر فیسبک ہمارے بارے میں کیا کیا جانتا ہے اور آپ کو بتاتے چلیں کہ شروع میں بہت سی ایسی باتیں ہیں لیکن آخرمیں بہت سی خطرناک باتیں ہیں۔

اگر آپ لڑکے ہیں اور آپ نے لڑکی کے نام سے اکاؤنٹ اوپن کیا ہے اور اس اکاونٹ کا نام پاپا کی پری رکھا ہوا ہے اور لڑکی کی فوٹو لگا رکھی ہے تو بھی فیس بک کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ ایک لڑکے ہیں کیوں کہ فیس بک کو تقریبا آپ کے بارے میں سب کچھ پتا ہے فیسبک جانتا ہے کہ آپ کہاں پر ہیں آپ کی عمر کیا ہے آپ کا جنس یعنی کے جینڈر کیا ہے آپ کون کون سی زبانیں بول سکتے ہیں آپ کتنے بڑے ہیں آپ کیا پڑھنا چاہتے ہیں اور کون سے اسکول گئے یہ بھی جانتا ہے کہ آپ مذہبی لحاظ سے کیسے ہیں یعنی کہ فیس بک کو اچھے سے پتہ ہے کہ آپ مسلمان ہیں یا نہیں شیعہ یا سنی ہندوی یا کرسچن۔ فیسبک یہ بھی جانتا ہے کہ آپ جاب کیا کرتے ہیں اور آپ کتنا کماتے ہیں اگر آپ جاب نہیں کرتے تو آپ کے پاس کتنی جائیداد ہے فیسبک یہ بھی جانتا ہے کہ آپ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں یا آپ کا اپنا گھر ہے آپ کے گھر میں کتنے لوگ رہتے ہیں آپ کے گھر کی قیمت کیا ہیں آپ کے گھر کا سائز کیا ہے آپ کا گھر کب بنا اورگھرکس طرح کا بنا ہوا ہے یہ سب فیسبک جانتا ہے۔ فیسبک آپ کی شادی اور دوسری اینیورسری کی تاریخ بھی جانتا ہے اور یہ بھی کہ آپ کے کون کون سے فرینڈز کی برتھ ڈے قریب ہے اسی وجہ سے کسی کلوز فرینڈ کی برتھ ڈے قریب ہو تو گفٹس کے اشتہارات دکھائی دیتے ہیں۔

کہتے ہیں تو پیار ہے کسی اور کا، تجھے زوم کر کے دیکھتا کوئی اور ہے۔

یہ بھی پڑہیں: دنیا 2070 میں کیسی ہو گی؟

فیس بک کا نیو الگورتھم یہ بھی جانتا ہے کہ آپ کس کو پسند کرتے ہیں کئی بار تو فیس بک کو آپ سے پہلے پتہ ہوتا ہے کہ آپ اس لڑکے یا لڑکی کو پسند کرنے والے ہیں وہ یہ بھی جانتا ہے کہ آپ چھپ چھپ کر کس کس کی پروفائل دیکھتے ہیں۔ اور پھر آپ کواسی بندے کے نام سے دکھاتا ہے۔ فیس بک کویہ بھی پتہ ہے کہ آپ کی جاب کب لگی یا اپ نے جاب چینج کی ہے یا نہیں فیس بک کو آپ کے والدین کے بارے میں بھی پتا ہے کہ وہ کون ہیں اور یہ بھی پتہ ہے کہ آپ کے ہاں بچہ ہونے والا ہے یا نہیں۔

امریکہ کی ایک کمپنی ٹارگٹ نے اندازہ لگایا کہ ایک لڑکی ماں بننے والی ہے اور اسےبچوں کی چیزیں دکھانا شروع کر دیں حالانکہ وہ لڑکی شادی شدہ نہیں تھی اور صرف 23 سال کی تھی جب اس کے باپ کی نظر اس کی ای میلپر پڑی تو اس نے کمپنے کو کال کرکے کمپنی کہا کہ آپ کیوں ہمیں ایسی پروڈکٹ دکھا رہے ہیں میری تو ابھی بیٹی یونیورسٹی جاتی ہے اس کمپنی کی ٹیم نے معافی مانگی لیکن اس کمپنی کا کمپیوٹر 87 فیصد یقین رکھتا تھا کہ یہ لڑکی پریگننٹ ہے اور اس کی اگست میں ڈلیوری ہونے والی ہے کچھ عرصے بعد مینیجر نے ایک بار پھر معافی مانگنے کے لیے کال کی لڑکی کے باپ کو تو لڑکی کے باپ نے بتایا کہ مجھے آپ سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ میری بیٹی سچ میں پریگنیٹ ہے اور مجھے پتا ہی نہیں تھا اس کی ڈلیوری اگست میں ہے۔ فیس بک جانتا ہے کہ آپ کے پاس موٹرسائیکل ہے یا نہیں اور کیا آپ کار خریدنے والے ہیں۔ فیسبک یہ بھی جانتا ہے کہ آپ کے اوقات یوز گاڑی خریدنے کی ہے یا نیو گاڑی۔ اور فیس بک کو یہ بھی معلوم ہے کہ آپ کب کار خریدیں گے اگر آپ کے پاس گاڑی ہےتوکتنی پرانی ہے کتنی چلی ہے۔

یہ بھی پڑہیں: انٹرنیٹ کا وہ حصہ جہاں آپ نہیں جاسکتے۔ نیٹ کے بھیانک رازدار حصے

فیس بک کو یہ بھی پتہ ہے کہ آپ کے کتنے فیسبوک اکاؤنٹ ہیں آپ کس نام سے فیس بوک یوز کرتے ہیں فیسبک یہ بھی جانتا ہیے کہ آپ کس طرح کے کپڑے افورڈ کرسکتے ہیں اگر آپ کو سستے کپڑے پسند ہے تو فیس بک آپ کو سستے کپڑوں کے ایڈز دکھاتا ہے اوراگر آپ کو میں مہنگے پسند ہیں تو فیس بک آپ کو مہنگے برانڈ کے ایڈز دکھاتا ہے فیسبک کو یہ بھی پتہ ہے کہ آپ شرابی ہے یا نہیں اور بہت سے لوگوں کے لئے تو وہ یہ بھی جانتا ہے کہ وہ کونسا پرانڈ پیتے ہیں۔ وہ جانتا ہے کہ آپ کو کسی قسم کی الرجی تو نہیں یا آپ چشمہ لگاتے ہیں یہ نہیں۔ فیس بک کو یہ بھی پتہ ہے کہ آپ آن لائن شاپنگ کرتے ہیں یا نہیں آپ کس طرح کے ریستوران میں کھانا کھانا پسند کرتے ہیں فلم کے جانتا ہے کہ آپ بس میں جانے کے لیے بسوں میں دھکے کھاتے ہیں یہ آپ اپنی کار میں سفر کرتے ہیں اور سب سے اہم پوائنٹس کہ وہ اس بات کو بھی ریکارڈ کرتا ہے کہ کمپیوٹر پر فیس بک کے برابر میں آپ نے کون کون سی چیزیں اوپن کر رکھیں ہیں، اورآپ اس پر کون سی ایکٹیویٹی کر رہے ہیں۔

یہ سب معلومات آپ کے لئے بہت ہی زیادہ شاکنگ ہو سکتیں ہیں لیکن میں آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ صرف چند باتیں ہیں جو آپ کو بتائی جارہیں۔ فیسبک کے سرورز ہر ایک چیزکو ریکارڈ کرتے ہیں اور وہ  ڈیٹا ایڈورٹائزنگ کے لئیے دکھاتے ہیں۔ یہ سب انفارمیشن ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ایمپلائی اور یوٹیوبرکی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اور اگر یہ ایک ایڈورٹائزر کمپنی خود بتا رہی ہے تو اس میں شک کی گنجائش نہیں رکھی جا سکتی۔

یہ سب جاننے کے بعد آپ کیسا محسوس کرتے ہیں کہ کوئی آپ کے بارے میں اتناکچھ جانتا ہے۔ ہمیں کمنینٹ کر کے لازمی بتائیں۔