how to learn skills to earn money online 94

آنلائن کام کرنے کے لئے سِکل کہاں سے سیکھیں

جب بھی آنلائن کام کرنے کا کہا جاتا ہے تو سب سے پہلے جس چیز کا خیال ہمارے دل میں وارد ہوتا ہے، وہ ہوتا ہے کہ ہمیں تو کچھ نہیں کرنا نہیں آتا۔ تو ہم ایسا کون سا کام کریں یا کون سا کا م سیکھں جس سے گھر بیٹھے کما سکیں۔ اور اگر سیکھیں بھی تو کیسے سیکھیں یہ سب۔ 

پچھلے آئلائن کمانے کے آڑٹیکل میں ہم نے ایک فائیور سے پیسہ کمانے کاطریقہ بتایا تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ وہاں پر کام کرنے کے لئے آپ کو کسی نہ کسی کام میں مہارت حاصل کرنا ہی پڑے گی۔ کافی میسجز آئے کہ کوئی سکل سیکھی کہاں سے جائے، فائیور پر کام کرنے کے لئے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے میڈیم بتائیں گے، جہاں سے آپ کوئی نہ کوئی سِکل سیکھ سکتے ہیں۔

آج کے دور کی بات کی جائے تو کچھ بھی سیکھنا مشکل نہیں رہ گیا۔ انٹرنیٹ ہر کسی کے پاس ہے۔ ہر کوئی انٹرنیٹ کو استعمال کرنا جانتا ہے۔ اگر آپ انگلی پوائنٹ کا یہ آرٹیکل پڑھ رہے ہیں تو مبارک ہو آپ انٹرنیٹ کا استعمال جانتے ہیں۔ لیکن ہم خاص طور پر ان ویب سائٹس کو کور کریں گے جہاں سے آپ کچھ نہ کچھ سیکھ سکیں۔

یوٹیوب

یہ وہ لفظ ہے جس سے کوئی شاذوناذر ہی انجان ہو گا۔ ہر کوئی اس کا استعمال جانتا ہے۔ لیکن ابھی ان لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جو صرف اس کو فنی ویڈیوزیا ڈراموں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ یوٹیوب انٹرٹینمنٹ کےلئے ہی بنائی گئے تھی۔ لیکن آہستہ آہستہ یہ سیکھنے کی جگہ بن گئی۔ دنیا کے بڑے سے بڑے پراجیکٹ یہاں پر ویڈیوز کی صورت میں ملیں گے۔

بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی، بلکہ آپکو یہاں پر اپنے کام میں ماہر ترین لوگوں کی ویڈیوز ٹیوٹورلز کورس ملیں گے، جو آپ کو اپنا کام فری میں سیکھا رہے ہوں گے۔لیکن یہاں بات اس امر کی ہے کہ آپ یوٹیوب پر جو سیکھنا چاہتے ہیں اسے کیسے ڈھونڈتے ہیں۔ کیونکہ یہ کام آپ کو خود کرنا ہے گا، اور ہم توقع کر سکتے ہیں کہ یہ کام آپ باخوبی کر سکیں گے۔ کسی بھی ایک ٹیوٹورلزکورس  کو مکمل فالو کریں۔ اور اسے خود سے ٹرائی کریں۔اور جب آپ سمجھیں کہ آپ اس قابل ہیں کہ دوسروں کا کام کر سکتے ہیں تو فائیور جیسی مارکیٹ میں نکل جائیں۔

یوڈیمی

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر آپ کو یوٹیوب سے پروفیشنل کورس مل جائیں گے۔ لیکن یہ کورسز فری نہیں ہوتے۔ ان کے لئے آپ کو کورسز کی فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ سب ویڈیوز دنیا کہ ان لوگوں کی طرف سے ہوتیں جو اپنے کام میں ماہر ہوتے ہیں اور زیادہ تر کسی کمپنی میں کام کر رہے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ رئیل ٹائم میں مارکیٹ کے مطابق سکھاتے ہیں۔

یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ یوڈیمی  یوٹیوب سے کیسے مختلف ہے۔ جبکہ دونوں پلیٹ فارمز پر اپنے کام کے ماہر لوگ کورسز آفر کر رہے ہوتے ہیں۔

یوٹیوب پر آپ بلکل سیکھ سکتے ہیں لیکن یہاں پر اگر آپ کو کوئی چیز سمجھ میں نہیں آتی تو آپ کمینٹ کرتے ہیں ۔ اگر اس چینل کے مالک کا دل کرے تو آپ کو ریسپانس کرے، دل کرے تو وہ نہ کرے۔ تو اس طرح آپ کو اس مسلے کو خود سے گوگل کر کے حل کرنا پڑتا ہے۔ جو کہ ایک اور علیحدہ سے محنت طلب کام ہے۔

یہیں پر اگر آپ یوڈیمی پر خرچ کر کے کورسز خریدتے ہیں تو اگر کچھ سمجھ میں نہیں آتا آپ کو تو آپ ٹیوٹر کو میسج کر کے اسے سمجھ سکتے ہیں۔ اور آپ ایکسٹرا ٹائم بچا سکتے ہیں۔

کون سا بیسٹ سیکھنا کا سورس

اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں کہوں گا کہ اگر آپ تھوڑے پیسے خرچ کر سکتے ہیں تو کورسز کو خرید کر سیکھیں۔ کیونکہ آج کے دور میں فری کی قدر نہیں۔ اگر آپ نے خرچا نہیں کیا ہو گا تو آپ اس کام میں دل لگا کر کام نہیں کر سکیں گے اور اس کی قدروقیمت کا اندازہ بھی نہیں ہو گا۔لیکن اگر آپ کے پاس بلکل بھی پیسے نہیں ہیں تو آپ یوٹیوب کو استعمال کر سکتے ہیں۔ میں نے بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو صرف اور صرف یوٹیوب سے سیکھ کر بڑی بڑی کمپنی میں جاب کر رہے ہیں۔

اگر آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا تو انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب کریں اور فیسبک پیج کو لائک کریں، تا کہ کوئی بھی نیا آرٹیکل ڈالا جائے تو آپ کو نوٹیفیکیشن موبائیل پر ریسیو ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں