fraud ways to make money online 124

انٹرنیٹ پر کیسے لوگ فراڈ طریقوں سے پیسہ کماتے ہیں

پیسہ اور لڑکی , یہ دونوں اُس کیٹیگری کی چیزیں ہیں جس کو حاصل کرنے کے لئے زمانہ ِشروعات سے ہی لوگوں نے فراڈ اور غلط طریقہ وادات کو استعمال کیا ہے۔آج کے دور میں زیادہ دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کا رجحان پیسے کی طرف آگیا ہےکیونکہ ایک بڑی نامناسب سوچ نے لوگوں کے ذہن میں گھڑ کیا ہے کہ پیسہ ہو تو کچھ بھی کیا نا ممکن نہیں۔اسی موقع پر کسی نے کیا خوب کہا ہے “جو شخص کہتا ہے کہ پیسے سے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے، اُس سے بچ کر رہو کیونکہ وہ پیسوں ے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے”۔ آج ہم بات کریں گے کہ آنلائن انٹرنیٹ کے دور میں لوگ کون کون سے فراڈ طریقوں کا استعمال کرتے ہیں پیسہ کمانے کے لئے، اور کیسے اِس سے آپ بچ سکتے ہیں۔

کیپچہ فِلنگ اور کونٹنٹ رائٹنگ کے جابز

جب کسی کے پیٹ میں آنلائن پیسہ کمانے کے مروڑ اٹھتے ہیں تو وہ گوگل، فیس بک، او ایل ایکس وغیرہ پر سرچ کرتا ہے اور اُسے وہاں ملتیں ہیں تھوک کے حساب سے ایسی جابز جس میں آپ کو رجسٹریشن فیس 400،500،1000،5000 دینی ہوتی ہے اور اآپ کو کہا جاتا ہے کہ اِس فیس کے بعد ہم آپ کو کام دیں گے جیسا کہ کیپچہ فِلنگ، کنٹنٹ رائٹنگ وغیرہ۔فیس دینے سے پہلے آپ کو جاب دینے والا سنہرے خوب دکھائے گا کہ کیسے آپ ایک ہی دن میں زیادہ سارا کام کر کے بِل گیٹس تک کے رتبے کو پا لیں گے۔
یہاں قابلِ ذکر بات یہ نہیں کہ وہ فیس کے بعد آپ کو کام نہیں دیں گے یا آپ کو بلاک کر دیں گے بلکہ مسلہ یہاں پر آتا ہے کہ بعداز فیس آپ کو ایسا کام دیا جاتا ہے جو آپ آرام سے اُسے کر ہی نہ سکیں یا پھر اگر کر بھی سکیں تو اُس کی اجرت اتنی کم کے کچھ وقت بعدآپ اُسے خود ہی تنگ آکر چھوڑ دیں۔ مثال کے طور پر آپ کو کیپچہ فلنگ کا کام دے دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ایک منٹ میں آپ نے 100کیپچہ کو فِل کرنا ہے۔ اب اتنے کم وقت میں اتنے کیپچہ کو فِل کرنا ناکوں چنے چبوا دیتا ہے اور اوپر سے ظلم یہ کیا جاتا ہے کہ اگر کسی طرح فِل کر بھی لیے جائیں تو اُس کی اجرت 1روپیہ 2روپیہ سے زیادہ نہیں ہوتی۔ مطلب کہ سالوں بھی آپ لگےرہیں تو اتنی رقم نہیں کما سکتے جس سے ایک جوس کا ڈبہ آسکے۔

ریفرل ارننگ کے جابز

آنلائن انٹرنیٹ پر سرچ کرنے پر ایسی جابز کے اشتہارات بھی دیکھنے میں آجاتے ہیں جن بڑے حروف میں لکھا ہوتا ہے کہ اب گھر بیٹھے کچھ کام کیے بغیر ہزاروں لاکھوں کمائیں۔ ہزاروں لاکھوں کا سُن کر بے روزگار لوگوں کے کان کھڑے ہو جاتے ہیں اور بغیر کام کیے کا سُن کر تو بدن میں کرنٹ دور جاتی ہے۔آر دیکھا نہ پار دئے گئے نمبرز پر رابطہ کرتے ہیں جس پر فیس جمع کروانے کا کہا جاتا ہے اور پھر وہی بِل گیٹس بننے کے خواب دکھائے جاتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ آپ کو کچھ نہیں کرنا پڑے گا بس آرام سے گھر بیٹھنا ہےاور موبائل پر بس کچھ بٹن دبانے ہیں۔

کہتے ہیں دور کے ڈھول سہانے۔ جب فیس جمع ہو جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ اب آپ نے بس آگے لوگوں کو اپنے یوزر نیم سے انوائٹ کروانا ہے اور جو بندہ آپ کی طرف سے جوائن ہو گا آپ کو اُس کا کمیشن ملے گا۔ فیس تو جمع کروا ہی دی ہے آپ نے اب چاروناچار لوگوں کی منتیں کرنا شروع کر دینی ہیں آپ نے کہ بھائی میرے لنک سے جوائن ہو جاؤ امیر ہو جاؤ گے۔

یہ طریقہ واردات بہت چلنے والا ہوتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ تنگ آکر اپنی 400، 500 1000 روپیہ فیس پر لعنت بھیج کر کام چھوڑ دیتے ہیں۔ جو لوگ ثابت قدم رہتے ہیں اُس سے بھی فائدہ ویب سائٹس کے مالک کو ہوتا رہتا ہے۔مثال کے طور پر آپ نے 1000روپیہ فیس دی اور رجسٹریشن کروا لی۔ ویب سائٹ کے مالک کو 1000روپیہ مِل گیا، اب آپ نے اگے لوگوں کی منتیں کرنی ہیں اور منتوں سے اگر کسی 1،2 لوگوں نے جوائن کر بھی لیا تو وہ 1000روپیہ فیس دیں گے اور اُس میں سے 10،20 یا 50روپے آپ کو مِل جائیں گے۔مطلب ویب سائٹ کے مالک کو اُس میں سے 950روپے کا فائدہ ہو گیا اور باقی 50روپے اُس نے آپ کو دے کر آپ کے دل میں ٹھنڈ ڈال دی کہ پیسے مِل رہے ہیں چاہے چلڑ ہی کیوں نہ مِل رہے ہوں۔ اِس واردات میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ویب کے مالک کو اپنی ویب سائٹ کی ایک بار بس ایڈورٹائزنگ کرنی ہے۔ جیسے ہی کچھ لوگ جوائن ہو گئے اب وہ لوگ خود ہی اگے جیسے مرضی لوگوں کو لائیں اُن کی ذمہ داری بن جاتی ہے۔اور جیسے جیسے وہ لاتے جائیں گے ایک چین بنتی چلی جائے گی اور ویب بنانے والے کے پیسے بنتے چلے جائیں گے۔

اِن فراڈ طریقوں میں زیادہ تعداد عورتوں کی تعداد پھنس جاتی ہے۔ مجھے پرسنل کافی گرلز کے میسجز آتے رہتے ہیں جن میں وہ پوچھتیں ہیں کہ یہ ایک جاب ملی ہے وہ فیس مانگ رہے ہیں کیا فیس دے دینی چاہیے۔ تو میں نے سوچا کہ اِس مدعے پر ایک آرٹیکل لکھ کر پورا مدعا بیان کرنا چاہیے کہ یہ کیسے کام کیا جاتا ہے اور کیسے پیسے لوگوں سے بنائے جاتے ہیں۔آنلائن پیسہ کمانے کے اصلی اور 100فیصد اچھے طریقے وہی ہیں جن کے بارے میں آرٹیکلز آپ کو انگلی پوائنٹ پر پڑھنے کو مل جائیں گے. ایسی فراڈ جابز پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اُن اصلی طریقوں کو سیکھیں اور اچھا پیسہ کمائیں.

امید ہے آپ کو یہ آرٹیکل اچھا لگا ہوگا۔ اپنی پسند کا اظہار نیچے ووٹ باکس میں کریں۔ انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو لائک کرکے اپنے موبائل پر نوٹیفیکیشن حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں