دنیا کی 3 بہترین ایجادات

:ٹیل سپیک

ٹیل سپیک ایک ڈیوائس ہے جو آپ کے موبائل فون کے ساتھ بلوٹوتھ کے ذریعے کنیکٹ ہوتی ہے اس ڈیوائس کی مدد سے آپ بھی کھانے کی چیز سکین کرکے اس کے بارے میں ہر چیز جان سکتے ہیں جیسے کہ یہ کس اجزاء سے بنی ہے اس میں کیلوریز کتنی ہیں فیٹ کتنا ہے وغیرہ۔ یہ کام ایسے کرتی ہے کہ جب آپ کوئی کھانے کی چیز سکین کرتے ہیں تو بلو ٹوتھ کے ذریعے یہ ڈیٹا آپ کے فون میں جاتا ہے اور ایک ایپلیکیشن کے ذریعے کلاوڈ پر موجود ڈیٹابیس میں سے تجزیہ کرکے آپ کے فون کی سکرین پر اس کھانےکے نہ صرف اجزائے ترکیبی بتائے گا بلکہ یہاں تک بھی بتا دے گا کہ اس کھانے میں چکنائی کتنی ہی کیلوریز کتنی ہیں وغیرہ۔ اور اس طرح جو چیز آپ سکین کرتے جائیں گے آپ کے ڈیٹابیس میں محفوظ ہوتی چلی جائے گی اس طرح یہ ڈیٹا بیس بہتر سے بہتر ہوتا چلا جائے گا اور آپ کو مزید بہتر اور فوری انفارمیشن ملنا شروع ہو جائے گی۔

 

:پھری

پھری یہ دنیا کی جدید ترین اور اس کے بنانے والوں کے مطابق سب سے بہترین ان پٹ ڈیوائس ہے بلو ٹوتھ کے ذریعے آپ کی کسی بھی ڈیوائس کے ساتھ کنیکٹ ہوجاتی ہے اور اس قلم کی مدد سے آپ کسی بھی سرفیس پر کچھ بھی لکھ سکتے ہیں یا بنا سکتے ہیں لکڑی پر گاڑی کے ڈیش بورڈ پر اپنے زانوں پر یا کہیں بھی جہاں پر آپ جو کچھ بھی لکھنا چاہیں بنانا چاہیں تو بنائیں جس اسکرین کے ساتھ کنیکٹڈ ہے اس پر وہ الفاظ فورا نمودار ہوجائیں گے لطف کی بات یہ ہے کہ اس ڈیوائس کے اندر ایک چھوٹی سی سکرین بھی دی گئی ہے جس پر آپ کو اپنی ڈیوائس کے نوٹیفکیشن وغیرہ نظر آ جائیں گے اور ہاں اس سے آپ اپنی کال بھی سن سکتے ہیں اور میسج کا رپلائی بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیوائس بائیومیٹرک پہچان کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ اس کا ایکوریسی لیول بہت ہی حیرت انگیز ہے مطلب یہ کہ جب بھی کوئی بندہ اس کے ذریعے کچھ لکھے گا، تویہ اپنی اوپٹیکل انجن کی مدد سے پہچان سکتی ہے کہ یہ کون بندہ ہے مطلب آپ کا پین اگر کوئی اور استعمال کرے گا تو اس کو فورا پتا چل جائے گا کہ یہ آپ نہیں کیونکہ اس کے موشن ٹریکنگ انجن میں انتہائی حساس لیول پہچاننے کی صلاحیت ہے اور یہ رائٹنگ کے ذریعے ہی بندے کو پہچان لیتی ہے پھری نے انسان کو انتہائی ذاتی صلاحیت یعنی اس کے ہینڈرائٹنگ اسے لوٹا دی ہے جو کہ ڈیجیٹل ورلڈ نے چھین لی تھی اور ہاں اگر آپ چاہیں تو اپنے الفاظ کو کمپیوٹرائز فام میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں یہ اوپن پلیٹ فارم ایپلیکیشن ہے اور ڈیویلپرز اس کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں  کیا پایونیر نے اپنے کسٹمرز کے ساتھ فراڈ کیا

:امبیسڈر بائی ویورلی لیبز

امبیسڈر بائی ویورلی لیبز ایک ٹرانسلیٹر ہے جو کہ لیب نے پانچ سال کی محنت کے بعد تیار کیا ہے یہ چھوٹی سی بلیو ٹوتھ جیسی ڈیوائس ہے جو کہ کان پر لگا کر دو افراد جو کہ ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھ سکتے ایک دوسرے سے آسانی سے بات کر سکیں گے مثال کے طور پر آپ اپنے چائنیز دوست سے بات کر رہے ہیں جس کو آپ کی زبان جو کہ فرض کریں انگلش یا اردو ہے سمجھ نہیں آتی اور آپ دونوں نے اپنے کان پر یہ ڈیوائس لگائی ہوئی ہے اب جب آپ بولیں گے انگلش میں تو آپ کی بات چینی دوست کو ٹرانسلیٹ ہوکر اس کی زبان چائنیز میں سنائی دے گی اور وہ اس کے جواب میں اپنی ہی زبان چائنیز میں کچھ کہے گا لیکن اس سے آپ کو اس کی بات چائینیز میں سنائی دے گی جو آپ نے سیٹ کی ہوگی اور یوں براہ راست ون ٹو ون ایک دوسرے سے لائیو گفتگو کر سکیں گے جن کی زبان ایک نہیں ہے. اور وہ بھی کسی ٹرانسلیٹر کے بغیررئیل ٹائم میں۔ ویورلی لیبز کا دعویٰ ہے کہ ان کی ڈیوائس کی ٹرانسلیشن پروفیشنل لیول کی ہے جو کہ دنیا کی بیس بڑی زبانوں پر عبور رکھتی ہیے اور ٹرانسلیشن کے لئے ان کو سپورٹ کرتی ہے۔

دوست انگلی پوائنٹ پر آپ سوشل کے بارے میں بہت بڑے بڑے نظریات اور ایجادات کے بارے میں جانتے رہیں گے اگر آپ کو یہ آرٹیکل اچھا لگے تو انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب اور پیج کو لائک کیجیے شکریہ۔