5,217

پاکستان کی سمز کا ڈیٹا لیک اور کیسے اسے بیچا جا رہا ہے

موبائیل استعمال کرنا آج کل ہر کسی کی ضرورت بن چکا ہےاور اس کے بنا ایک منٹ بھی گزارنا کئی بار مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر موبائیل میں سم نہ ہو تو موبائیل کچھ خاص کام کا نہیں رہ سکتا۔

موبائیل سم ایک ایسی چپ نما ڈیوائس ہےجو آپ کو ایک جگہ سے کسی بھی دوسری جگہ بات کروا سکتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسی چھوٹی سی سم میں آپ کی سب انفارمیشن بھی سیو رہتی ہے۔ تو اگر آپ کسی کو پریشان کرتے ہیں کالز پر یا پھر کوئی آپ کو کرتا ہے تو آپ باآسانی اس تک پہنچ سکتے ہیں۔

کافی سال قبل ان سب سمز کا ڈیٹا کچھ لوگوں کی طرف سے لیک کر دیا گیا تھااور انہیں آن لائن ڈال دیا گیا جس سے جہاں پر آپ کو اگر کوئی پریشان کر رہا ہو تو اس کی انفارمیشن لے سکتے ہیں وہیں پر اس کا غیر قانونی استعمال بھی ہے۔ اس کو استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے پر آپ کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑہیں: کیسے سم سے آپکی موجودہ لوکیشن نکال لی جاتی ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

اوپر دئیا گیا لنک بھی ایک ایسی ہی ویب سائٹ کا ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک آن لائن سروس ہے جس کی مدد سے آپ کبھی بھی نمبر کا ڈیٹا سرچ کر کے اس کا ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی، بلکہ ایسی بہت سی سروسز اگر کسی نمبر کا ڈیٹا موجود نہ ہو تو اس کا ڈیٹا بھی فراہم کر دیتیں ہیں جو کہ ایک ڈرا دینے والی حقیقت ہے۔ کیا یہ سوچنے والی بات نہیں کہ اتنا حساس ڈیٹا ان کے پاس کیسے آیا۔ اور کیسے وہ اس ڈیٹا کو دے رہے ہیں۔

بات قابل غور یہ ہے کہ اس میں ہمارا اور آپ کا بھی ڈیٹا شامل ہو سکتا ہے۔ کوئی نہیں چاہے گا کہ اس کا حساس ڈیٹا کوئی بھی دیکھتا رہے۔ لیکن بات یہاں تک بھی نہیں رکتی۔

یہ بھی پڑہیں:موبائیلز کیسے ہمارا ڈیٹا چوری کرتے ہیں؟ ٹروجن کیا ہوتا ہے؟

یہ تو صرف ایک سروس ہے جس کا ہم بتا رہے ہیں۔ ایسے مارکیٹ میں بہت سی سروسز ہیں جو یہ سب کر رہیں ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کیا حکومت کو ان چیزوں پر پابندی لگانی چاہیے۔ کیا اسی طرح عام لوگوں کا ڈیٹا بکتا رہے گا۔ پولیس نے کچھ دنوں پہلے بہت سے لوگوں کو جو اس میں ملوث تھے پکڑا ہے۔ اور ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی گئی ہے۔ ہمیں اور آپ کو اس بات کو دوسروں تک پہنچانا ہے تا کہ لوگ اس بلیک مارکیٹ کے بارے میں جان سکیں۔

ہم اس سے متعلقہ مزید معلومات آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔ اور آپ کو ان جیسے لوگوں کو آپ کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔ تو اس سے باخبر رہنے کے لئے انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب کریں اور پیج کو لائک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں