is torrent illegal 105

کیاٹورنٹ استعمال کرنا جرم ہے اور اس سے جیل ہو سکتی ہے

انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے کئی بار ہمیں فلمیں، گانے وغیرہ ڈاؤنلوڈ کرنے پڑ جاتے ہیں ، جن کو ہم بعد میں جب ہمارے پاس انٹرنیٹ نہ بھی ہو تو آرام سے اسے سن سکیں۔ جن لوگوں کا انٹرنیٹ آہستہ ہوتا ہے وہ لوگ زیادہ ڈاؤنلوڈنگ کرتے ہیں،کیونکہ اگر وہ کچھ بھی آنلائن دیکھتے ہیں تو نیٹ آہستہ ہونے کی وجہ سے ویڈیو یا آڈیو اٹک اٹک کر چلتی ہے۔ 

کئی بار ایسا ہوتا ہے کوئی نئی فلم یانیا گانا وغیرہ آتا ہے، لیکن ہم اس کو کسی تھیٹر میں جا کر نہیں دیکھنا چاہتے۔ یا پھر کوئی ایسا سافٹویئر ہمیں چاہیے ہوتا ہے جو مفت میں نہیں ہوتا۔ ہمارے پاس پیسے بھی نہیں ہوتے کہ ہم اس کو خرید سکیں تو ہم ٹورنٹ جیسی ویب سائٹس پر جاتے ہیں ، جہاں پر اس طرح کی زیادہ تر فلمیں، گانے، سافٹوئیر ہمیں مفت میں مل جاتے ہیں اور ہم ان کو آرام سے کوئی پیسہ دئیے بنا ڈاؤنلوڈ کر لیتے ہیں۔

ٹورنٹ کیسے کام کرتا ہے؟

ٹورنٹ کام کیسےکرتا ہے اور کیا گورنمنٹ اس کو بند کروا سکتی ہے۔ اس کو جاننے کے لئے ہمیں سمجھنا ہوگا کہ یہ ہے کیا۔ ٹورنٹ پیر ٹو پیر نیٹ ورک پر کام کرتا ہے۔ پیر ٹو پیر کا مطلب ہوتا ہے کہ اگرآپ کوئی بھی چیز ڈاونلوڈ کرتے ہیں تو وہ چیز کسی سرور سے نہیں آتی۔ جب آپ عام طور پر کچھ ویڈیو، آڈیو وغیرہ سنتے ہیں یا ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں تو وہ گانا، فلم کسی نہ کسی سرور پر پڑی ہوتی ہے جہاں سے آپ تک وہ آرہی ہوتی ہے۔ اگر وہ چیز غیر قانونی ہو تو آپ کے ملک کی گورنمنٹ اس سرور کو بند کروا دیتی ہے تا کہ اس طرح کی غلط چیزیں لوگوں تک نہ پھیل سکیں۔لیکن ٹورنٹ میں کچھ بھی ڈاونلوڈ کرتے وقت سرور درمیان میں نہیں ہوتا بلکہ جب کوئی بھی اس فائل کو کسی دوسرے بندے کو دینا چاہتا ہے تو وہ اس فائل کوڈال دیتا ہے ایک لنک کی مدد سےاور جس نے وہ فائل استعمال کرنی ہے اس کو لنک شئیر کر دیتا ہے۔اب جب بھی کوئی اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کرے گا اس فائل کو تو وہ فائل اپلوڈ کرنے والے کے لیپ ٹاپ یا کیمپیوٹر سے ڈاؤنلوڈ ہوگی نہ کہ کسی آنلائن سرور سے۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ فائل ڈاؤنلوڈ کرتے وقت اُس بندے کا انٹرنیٹ استعمال ہو گا جس کے لیپ ٹاپ یا کیمپیوٹر میں وہ فائل پڑی ہوئی ہے۔ اس طرح جو جو اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کرتا جائے گا اس کا لیپ ٹاپ ایک سرور بنتا جائے گا آنے والے لوگوں کے لئے، جو بعد میں ادھر سے ڈاونلوڈ کریں گے۔

انٹرنیٹ سپیڈ آہستہ کیوں؟

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کوئی چیز ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کر لیتے ہیں، اور پھر کئی بار آپ کو محسوس ہوتاہے کہ آپ کا انٹرنیٹ بعض اوقات آہستہ ہو جاتا ہے، ایسا اسی لئے ہوتا ہے کیونکہ کوئی نہ کوئی اس فائل کو جب ڈاؤنلوڈ کرتا ہے تو فائل آپ کے پاس پڑی ہونے کی وجہ سے آپ کا انٹرنیٹ استعمال ہو رہا ہوتا ہے۔

جب مذکورہ فائل بہت سے لوگ ڈاؤنلوڈ کر لیتے ہیں تو بعد میں آنے والے لوگ اس کو اپنے پاس ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں تو سب کے انٹرنیٹ کی سپیڈ اس بندے کو ملتی ہے اور وہ فائل بہت تیزی سے ڈاؤنلوڈ ہوتی ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ٹورنٹ سے اگر کچھ بھی ڈاؤنلوڈ کریں تو سپیڈ زیادہ آتی ہے اور سب کچھ جلدی ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے۔

ٹورنٹ غیر قانونی ؟

اب بات آتی ہے کہ کیا ٹورنٹ استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔ تو اس کا جواب ہے کہ یہ اس فائل پر منحصر ہے جو آپ ڈاؤنلوڈ کررہے ہیں۔کافی فلم کمپنیز یا سافٹویئر ہاؤسز لاکھوں کروڑوں لگا کر فلم یا سافٹویر بناتے ہیں اور کچھ لوگ اس کو فری میں انٹرنیٹ پر ڈال دیتے ہیں جس سے ان کو بہت نقصان ہوتا ہے۔گورنمنٹ ایسی بہت سی ٹورنٹ ویب سائٹس کو بلاک کرتی رہتی ہے جہاں پر ٹورنٹ کے لنکس اپلوڈ ہوتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ وی پی این کی مدد سے انہیں اوپن کر کے استعمال کرلیتے  ہیں۔

امید ہے آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہو گا اور ٹورنٹ کے بارے میں بہت جاننے ملا ہوگا۔ ایسے ہی آرٹیکلز کے لئے انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب کریں اور فیس بک پیج کو لائک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں