41

یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائیں؟

 یوٹیوب کے بارے میں آج کل ہر کوئی جانتا ہے۔ چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ہی یوٹیوب کو استعمال کرتا نظر آتا ہے، اور ان حالات میں تو اس کا استعمال پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھ چکا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ آپ یوٹیوب سے کیسے پیسے کما سکتے ہیں۔

یوٹیوب کیا ہے؟

جیسا کہ پچھلے آرٹیکل میں ہم نے گوگل ایڈسنس کے بارے میں بات کی تھی، اور بتایا تھا کہ ایڈسنس گوگل کا ایک پراڈکٹ ہے۔ اسی طرح یوٹیوب بھی گوگل کا ہی ایک پراڈکٹ ہے۔ یہ ایک ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ہے، جہاں پر لوگ ویڈیوز ڈال سکتے ہیں، اور دوسرے لوگ ان ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں۔ گوگل آپ کی اپلوڈ کی گئی ویڈیوز پر اشتہارات دیکھاتا ہے جیسا کہ ہم پچھلے آرٹیکل میں اس کے بارے میں پڑھ چکے ہیں۔

:انوسٹ منٹ

یوٹیوب پر کام کرنے کے لئے آپ کو کسی خاص انوسٹ منٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کے پاس ایک جی میل کا اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔ آپ اس جی میل سے یوٹیوب کا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اپنی ویڈیوز اس میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر کام کرتے ہوئے آپ کو ایسی ویڈیوز بنانیں ہیں جس کو زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں، کیونکہ آپ کی کامیابی مکمل طور پر اسی میں چھپی ہوئی ہے۔

:دھیان

ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہوئے آپ کو اس بات کا دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ وہ آپ کی اپنی ہوں، کسی کی کاپی کی گئی نہ ہوں۔ اگر آپ کسی کی ویڈیو کو کاپی پیسٹ یا ڈاؤنلوڈ کریں گے تو آپ اس سے کچھ بھی نہیں کما سکتے۔ اور تو اور آپ کا اکاؤنٹ بھی گوگل کی طرف سے بین ہو سکتا ہے۔

:وجہ شہرت

یوٹیوب کو آج کے دور میں ہر کوئی پیسہ کمانے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ کچھ لوگ اس پلیٹ فارم کو شہرت حاصل کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ٹی وی کا دور جلد ختم ہونے والا ہے بلکہ ختم ہو چکا ہے کہیں تو بھی غلط نہ ہوگا۔ ٹی وی ایکٹرز تک اب اپنے آپ کو اس کے ساتھ وابسطہ کر رہے ہیں تا کہ وہ اگے آنے والے دور میں بھی لوگوں کو ےاد رہ سکیں۔ اگر آپ یوٹیوب کو صرف پیسے کے لئے ہی جوائن کریں گے تو اس سے آپ کچھ حاصل نہیں کر پائیں گے، بلکہ اس طرح آپ کا فوکس اچھا کانٹینٹ لوگوں کے دینے ی بجائے جلد سے جلد شارٹ کٹ طریقے سے کامیاب ہونے کی طرف ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک سے پیسے کیسے کمائیں 

جو بھی کام کریں اس کو اپنا سو فیصد دیں، پھر وہ کام آپ کو اپنا سو فیصد دے گا۔ آپ یوٹیوب کے بارے میں مزید جاننے کے لئے آنلائن سرچ کر سکتے ہیں اور مزید جان سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ہمارا آرٹیکل پسند آئے تو انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب کریں اور فیسبک پیج کو لائک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں