فائیور سے کیسے پیسے کمائیں

بات جب آنلائن پیسہ کمانے کی آتی ہے، تو سب سے پہلے ہمارے ذہن میں ایک بات گونجتی ہے کہ ہمیں کیا سیکھنا چاہیے جس سے ہم آرام سے گھر بیٹھے پیسے کما سکیں۔ ایک ایسا انسان جس کو آنلائن چیزوں کا کچھ خاص نہ پتہ ہو اس کے بلئے خاص طور پر یہ طے کرنا مشکل مرحلہ ہے کہ وہ کس سکل کو سیکھنے میں اپنا ٹائم لگائے، جس میں اسے بعد میں فائدہ بھی ہو، اور اس کی ڈیمانڈ بھی ہو مارکیٹ میں۔ سیکھنے کے بعد کا مرحلہ ہوتا ہے کہ کہاں پر اب اپنی سکلز کو فروخت کیا جائے۔ جہاں سے کچھ پیسے بھی بنائے جا سکیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم اسی پر بات کریں گے، اور جانیں گے کہ کیسے آپ یہ سب کر سکتے ہیں۔

فائیور کیا ہے؟

فائیور ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر آپ کو جو کچھ بھی آتا ہے اس سے دوسرے لوگوں کا کام کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ یہاں پر کام کرتے ہوئے آپ کو کسی فراڈ کا مسلہ درپیش بھی نہیں ہوتا، کیونکہ جب آپ کسی بندے کا کام کرتے ہیں تو اس بندے کے پیسے فائیور اپنے پاس رکھ لیتا ہے، اور کام ہو جانے کے بعد وہ پیسے آپ کو دے دیتا ہے۔ لیکن یہاں پر کام کرنے کے لئے آپ کے پاس کوئی نہ کوئی سکل ہونی ہی چاہیے، اگر آپ کے پاس کچھ نہیں تو آپ یہاں پر کام نہیں کر سکتے۔

کون سی سِکل سیکھیں؟

بات آتی ہے کہ وہ کون سی سکل ہے۔ جس کو سیکھ کر آپ فائیور پر کام کر سکتے ہیں۔ تو اس کاجواب ہے کہ کچھ بھی۔ آپ کو وہ سیکھنا چاہیے جس میں آپ اچھے بن سکتے ہیں اور سب سے بڑی بات آپ کو اس میں انٹرسٹ بھی ہو۔ اگر آپ کو اس میں انٹرسٹ نہیں ہو گا، اس کام سے پیار نہیں ہو گا تو آپ اپنی پوری زندگی اس پر اپنا وقت برباد کرتے رہیں گے۔

اگر آپ کسی ایک فیلڈ کو پکڑ لیتے ہیں اور اسے سیکھنا شروع کرتے ہیں تو اسے اپنا سو فیصد دے دیں۔ کسی دوسرے کو دیکھ کر کہ اس نے وہ سیکھا اور وہ کامیاب ہو گیا میں بھی یہی سیکھتا ہوں بلکل غلط چیز ہے۔ اس سے آپ کے ہاتھ صرف ناکامی ہی آئے گی۔

فائیور پر کچھ ٹرینڈنگ سکلز ہیں جن کو آپ سیکھ سکتے ہیں اور کام کر سکتے ہیں جیسا کہ لوگو ڈیزائنگ، گرافکس، ویڈیو ایڈیٹنگ، ویب ڈیزائنگ وغیرہ۔

دھیان؟

فائیور پر کام کرتے ہوئے آپ کو اس بات کو دھیان رکھنا پڑتا ہے کہ آپ کے اندر صبر ہو۔ کیونکہ آپ کو کام ملنے میں بہت وقت بھی لگ سکتا ہے۔ شروع شروع میں چھ مہینوں سے لے کر ایک سال تک بھی لگ سکتا ہے کہ آپ کو کوئی آرڈر نہ ملے۔ لیکن آپ کو صبر رکھنا ہے اور اپنی سکلز کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

امید ہے آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہوگا۔ اگر پسند آئے تو انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب کریں اور فیسبک پیج کو لائک کریں۔