فیس بک سے پیسے کیسے کمائیں

کوئی آج کے دور میں روز اپنے ماں باپ سے ملتا ہو یا نہ ہو، لیکن اپنے فیس بک کے دوستوں سے لازمی ملتا ہوگا۔ فیس بک آج ہماری زندگی میں رچ بس چکی ہےاور اس کے بنا کی زندگی تصور کرتے نہیں ہوتی۔ لیکن مسلہ یہ ہے کہ ہم اس کو فضول کاموں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم صبح اٹھتے ہیں، فضول کی پوسٹس پر کمینٹ کرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اسی اثناء میں ہمیں ٹائم کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے فیس بک سے بھی پیسہ کما سکتے ہیں۔

فیس بک کیسے کام کرتی ہے؟

فیس بک ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ اور ایپ ہے، جہاں پر لوگ دوست بنا سکتے ہیں اور لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ فیس بک نے اپنے آپ کو کافی حد تک تبدیل کر لیا ہے، اور وہ اب ہر استعمال کرنے والے کا ڈیٹا اپنے پاس سیو کرتی ہے۔ اور بوقت ضرورت اس کو استعمال میں لے کر آتی ہے۔

یہاں سوال اتھتا ہے کہ کیا فیس بک آپ کو یہ سب کچھ فری میں دے رہی ہے۔ تو اس کا جواب ہے بلکل بھی ہیں۔ یہ بظاہر فری نظر آنے والا سوشل میڈیا اصل میں آپ سے کروڑوں ڈالرذ کام رہا ہے۔ یہ آپ کے ڈیٹا کو سیو کرتا ہے اور اسی ڈیٹا کو استعمال کر کے اپ کو اشتہارات دکھاتا ہے۔ دنیا میں جتنی بھی بڑی بڑی کمپنیز ہیں سب کی سب اشتہارات سے ہی پیسہ کما رہیں ہیں۔

کیسے پیسہ کمائیں؟

فیس بک سے بھی آج کے ٹائم میں لاکھوں لوگ پیسہ چھاپ رہے ہیں۔ اس سے آپ مختلف کاموں سے پیسے کما سکتے ہیں جیسا کہ اگر آپ کو کوئی کام آتا ہے تو آپ وہ سروسز دوسرے لوگوں کو فرواہم کر کے پیسہ لے سکتے ہیں، اگر آپ کی کوئی کمپنی ہے یا کوئی کاروبار ہے تو آپ اس کے اشتہارات فیس بک پر لوگوں کو دکھا کر پروموٹ کر سکتے ہیں اور اس سے پیسے کما سکتے ہیں، اگر آپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ آتی ہے تو لوگوں کے کاروبار کو پروموٹ کر کے پیسہ کما سکتے ہیں۔

 جو وقت آپ فیسبک پر برباد کرتے ہیں اگر وہی وقت آپ کسی سکل کو سیکھنے میں لگائیں اور پھر اسی سکل کی سروس فیسبک پر سیل کریں تو آپ ماہانہ اچھا خاصا پیسہ ادھر سے نکال سکتے ہیں۔ وہ بات جو میں اس سیریز میں کرتے آرہا ہوں کہ اگر آپ کو اس کام میں انٹرسٹ نہیں ہو گا تو آپ کبھی بھی اس میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فائیور سے کیسے پیسے کمائیں 

امید ہے آپ کو ہمارا یہ آرٹیکل پسند آیا ہوگا۔ ایسے مزید آرٹیکلز کے لئے انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب کریں اور فیسبک پیج کو لائک کریں۔