how to purchase a good laptop 129

لیپ ٹاپ کو ن سا خریدنا چاہیے، لیپ ٹاپ ٌخریدنے سے پہلے کیا دیکھیں

ہمیں جب بھی لیپ ٹاپ لینا ہوتا ہے تو سب سے بڑی ٹینشن اس بات کی ہوتی ہے کہ کہیں خراب لیپ ٹاپ نہ لے لیں ہم، جس کام کے لئے لینا ہے اُس کام کے لئے کتنے والا لیپ ٹاپ مجھے خریدنا چاہیے، کس برانڈ کا لیپ ٹاپ اچھا ہوتا ہے،کتنے تک کا لیپ ٹاپ مجھے لینا چاہیے وغیرہ۔ یہ وہ سوالات ہیں جو ہمارے ذہن میں گردش کرتے رہتے ہیں اور چونکہ ہمیں اِن کے بارے میں کچھ خاص پتہ نہیں ہوتا تو ہم اُس آدمی کی تلاش میں نکل کھڑے ہوتے ہیں جس کو اس کام میں مہارت حاصل ہو۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسے پوائنٹس بتائیں گے جس کے بعد آپ کو لیپ ٹاپ خریدنے میں کبھی مسلہ نہیں ہو گا اور آپ ہمیشہ خود ایک اچھا لیپ ٹاپ خرید سکیں گے۔

ضروری پوائنٹس

لیپ ٹاپ خریدنے سے پہلےآپ اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کو چاہیے کس کام کے لئے۔ آپ کو پروگرامنگ کے لئے چاہیے، ایڈیٹنگ کے لئے، گیمنگ کے لئے،نارمل استعمال کے لئے،سرور بنانے کے لئے،نارمل آفس کے کام کے لئے وغیرہ۔ اس کے بعد آپ قیمت کا تعین کر لیں کہ آپ کو کس حد تک لیپ ٹاپ خریدنا ہے۔

لیپ ٹاپ کی سب سے پہلے سکرین چیک کریں کہ کیا اس کی سکرین اچھی آئی پی ایس کی ہے اور اُس پر گلیئر کوٹنگ ہے یا نہیں۔ اگر سکرین اچھی نہیں ہو گی تو یہ آپ کی آنکھوں کے لئے نہایت نقصان دہ ثابت ہو گی۔

اگر آپ لیپ ٹاپ ایڈٹنگ، گیمنگ یا پروگرامنگ وغیرہ کے لئے لینا چاہتے ہیں تو اُس میں ہارڈ ڈسک ایس ایس ڈی کو یقینی بنائیں۔ نارمل ہارڈ ڈسک کی سپیڈ اتنی نہیں ہوتی اور یہ آپ کے کام کو آہستہ سے آہستہ کر دیتی ہے۔ کئی لوگوں کی شکایات سننے کو ملتیں ہیں کہ آئی 7 لیپ ٹاپ لیا ہے اور میرے دوست کے پاس آئی 5 ہے ، اُس کا لیپ ٹاپ میرے لیپ ٹاپ سے کئی گنا تیز ہے تو اس کا سیدھا سیدھا مسلہ آپ کی ہارڈ ڈسک کا ہوتا ہے۔ نارمل ہارڈ ڈسک جہاں پر لیپ ٹاپ کو آن کرنے میں 40 سے 50 سیکنڈ لیتی ہے وہیں پر ایس ایس ڈی اس کو 4 سے 5سیکنڈ تک لے جاتی ہے۔ اور اس کے علاوہ یہ باقی سافٹوئیرز کو بھی جلدی کام کروانے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن یہ عام ہارڈ ڈسک سے کچھ مہنگی ہوتی ہے۔

لیپ ٹاپ میں کم سے کم 4جی بی کی ریم لازمی رکھیں۔ لیکن اگر آپ پروگرامر ہیں یا ایڈٹنگ کے کام کے لئے بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ریم کو 8 سے 16جی بی تک رکھیں۔

ہمیشہ برانڈ کے لیپ ٹاپس کو اہمیت دیں کیونکہ اگریہ راب ہو جاتا ہے تو برانڈ کے لیپ ٹاپس کے پارٹس آپ کو آسانی سے مل جائیں گے جیسا کہ ڈیل، ایچ پی، توشیبا وغیرہ

لیپ ٹاپس اتنے ہیوی کام کے لئے استعمال نہیں ہوتے لیکن پھر بھی نارمل پروگرامنگ یا ایڈٹنگ میں بنا کسی مسلے کے کام کرنے کے لئے گرافکس کارڈ چیک کر لیں۔ گرافکس کارڈ اگر اچھا نہ لگا ہو تو اُس لیپ ٹاپ کو نہ خریدیں۔

اگر آپ لیپ ٹاپ کو اندھیرے میں بھی استعمال کرتے ہیں تو آپ کو بھی یقینا ٹائپ کرنے کا مسلہ درپیش لازمی ہو گا۔اس لئے لیپ ٹاپ لیتے وقت بیک لِٹ کی بورڈ والا لیپ ٹاپ خریدیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ٹائپ کرتے وقت کی بورڈ میں سے روشنی آئے گی اور آپ آرام سے لکھ سکیں گے۔

کئی بار ہمیں موبائل یا یو ایس بی سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنا پڑ جا تا ہے تو اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ لیپ ٹاپ میں 3.0 یو ایس پورٹ کم سے کم ایک لازمی ہو تا کہ آپ کا ڈیٹا جلدی سے ٹرانسفر ہو سکے۔

کئی بار لیپ ٹاپس استعمال کرتے ہوئے بہت گرم ہو جاتے ہیں اس لئے یہ چیک کر لیں کہ اس میں کولنگ سسٹم اچھے سے کام کر رہا ہے۔ اگر کولنگ سسٹم خراب ہو تو آپ گرمیوں میں زیادہ استعمال نہیں کر سکیں گے اور لیپ ٹاپ خراب ہونے کا بھی خدشہ ہو سکتا ہے۔

لیپ ٹاپ سکرین کے پکزل ڈیڈ تو نہیں یہ چیک کرنے لئے کوئی سفید بیک گراؤنڈ والی تصویر اوپن کریں اگر کوئی پکزل ڈیڈ ہو گا تو وہاں پر کالا نشان دکھائی دے گا۔

اس دور میں ہمیشہ آئی سیریز کے لیپ ٹاپس خریدیں۔ کبھی بھی کور ٹو ڈو یا پینٹیم کے لیپ ٹاپس نہ خریدیں۔

اگر آپ اوپر دئے گئے سب پوائنٹس کو دھیان میں رکھ کوئی بھی لیپ ٹاپ خریدیں گے تو انشااللہ لمبے عرصے تک اُس کو استعما کر سکیں گے۔امید ہے آپ کو آرٹیکل انفارمیشن پسند آئی ہو گی۔ اپنی پسند کا اظہار نیچے ووٹ باکس میں کریں اور ایسے ہی آرٹیکل کے نوٹیفیکیشن کے لئے انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو لائک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں