برازیل میں عمارت کے اندر مہنگی ترین قبریں

آپ سب جانتے ہیں کہ اس دنیا کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اس دنیا میں زندہ رہنے والے انسانوں کے لئے پہلے ہی جگہ کی بہت کمی ہے تو ایسے میں مردوں کی کیا حالت ہوگی اس بات کا اندازہ آپ ہر گنجان آباد شہر میں بنے کسی بھی قبرستان کو دیکھ کر لگا سکتے ہیں جس میں ایک قبر کے اوپر ایک دوسری قبر بنی ہوئی ہے دنیا میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے ہر سال لاکھوں افراد کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑ تی جا رہی ہے اور اس کے حل کے لیے برازیل میں دنیا کی سب سے اونچی قبرستان بلڈنگ بنائی گئی ہے جہاں 25 ہزار افراد کو روکھنے یا دفنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ برازیل کے شہر فینٹوس میں میموریل بلڈنگ 1983 میں تعمیر کی گئی تھی لیکن اس وقت یہ عمارت بہت چھوٹی تھی آج یہ ایک سو آٹھ میٹر بلند عمارت میں تبدیل ہو چکی ہے۔ جہاں کئی کمرے، ایک باغ، چھوٹا سا آبشار، ایک چرچ اور ایک ریسٹورینٹ بھی ہے اس وقت یہاں موجود چند قبریں بھی ہیں اورٹورسٹ انہیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں جسے دنیا کی سب سے اونچی قبرستان بلڈنگ کہا جا سکتا ہے اس عمارت میں قبر خریدنا بہت مہنگا عمل ہے جب کہ قبر کی جگہ جتنی اونچی منزل پر ہوگی وہ اتنی ہی مہنگی فروخت ہو رہی ہے بتیس منزلہ اس عمارت کی ہر منزل میں کئی بلاکس ہیں اور ہر بلاک میں 150 مقبرے ہیں اور ہر مقبرے میں چھے قبریں بنائی جا سکتیں ہیں ان قبروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہوا کے گزرنے کا راستہ بنایا گیا ہے یہاں کی انتظامیہ کے مطابق ایک لاش کو ختم ہونے میں تین سال لگتے ہیں اور اس کے بعد اہل خانہ کے لئے اپنے عزیزوں کی باقیات کو ضائع کرنے یا دوسری جگہ منتقل کرنے کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

اس قبر کا تین سال کا کرایہ 10 سے 25 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے اگر آپ انڈیا میں رہتے ہیں تو اسے اپنی کرنسی کے مطابق کنورٹ کر لیجئے جب کہ اگر کوئی خاندان دفن ہونے کے لیے جگہ چاہتا ہے تو اس کا معاوضہ 50 لاکھ روپے تک ہے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا بلند ترین قبرستان ہے جبکہ اسرائیل میں بھی جگہ کی کمی کی وجہ سے عمارتوں میں قبرستان قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ انڈیا میں بھی ایک مقام پر ایسی قبریں موجود ہیں۔

اسی طرح کے مزیدار آرٹیکلز پڑھنے کے لئے انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب کریں اور پیج کو لائک کریں۔