75

کوفِن ڈانس کرنے والے لوگوں کی اصل کہانی کیا تھی.

میڈیا پر روزانہ لاکھوں ویڈیوز اپلوڈ ہوتی ہیں ان میں سے کچھ ویڈیوز بہت وائرل ہو جاتیں ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو کوفِن ڈانس کی تھی جو کافی زیادہ مشہور ہوئی۔ چھے لوگ ایک تابوت کو اٹھا کر جس میں کسی کی لاش موجود ہے، ڈانس کر رہے ہیں۔ لیکن اس کی اصل کہانی آپ کو حیران کر دے گی۔

یہ کہانی گھانا کی ہے۔ گھانا افریقہ میں موجود ایک ملک ہے۔ 2015 میں ایک عورت امریکا سے گھانا ٹریول کر رہی تھی۔ اس کی ساس کی موت ہو گئی تھی، جو گھانا میں رہتی تھی۔ دنیا میں تقریبا ہر جگہ جب کسی کا کوئی پیارا اس دنیا سے چلا جاتا ہے، تو لوگ اس کا غم مناتے ہیں۔ لیکن یہاں تو منظر بالکل مختلف تھا اس عورت کی ساس کو ایک تابوت میں رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سوٹ میں موجود چھ لوگ وہاں آئے، ان کے ساتھ پورا بینڈ تھا، جو میوزک پلے کر رہا تھا۔ ان لوگوں نے اس تابوت کو اٹھایا اور یہ لوگ ڈانس کرنے لگے۔ یہ انتہائی حیرت انگیز منظر تھا، لیکن یہ لوگ ایسا کیوں کر رہے تھے۔

coffine dance memes

:گھانا ملک

دوستوں گھانا کے کئی علاقوں میں یہ رواج ہے کہ جب کوئی مر جاتا ہے، تو یہ لوگ اس کی باڈی کو دفن کرنے کی بجائے تابوت میں رکھ کر جشن کرتے ہیں۔ ان کا ماننا یہ ہے کہ ان کا پیارا اب دوسری دنیا میں جا رہا ہے، تو یہ چاہتے ہیں کہ وہ خوش ہوکر جائے۔ گھانا میں یہ ایک بزنس بن چکا ہے، اور یہ چھ لوگ جن کو آپ نے ویڈیو میں ناچتے دیکھا، یہ یہی بزنس کرتے ہیں۔ ان کو گھانا میں پال بیریرس کہا جاتا ہے۔ ان کا ہیڈ بینجمن ایڈو ہے۔

اس آدمی نے 2010 میں اپنی سروس شروع کی تھی۔ یہ تو عموما چار سے چھ لوگ ہوتے ہیں۔ گانا میں ان کو لوگ اپنے پیاروں کے مرنے پر بلاتے ہیں، تاکہ اس کے تابوت کو اٹھاتے ہوئے یہ لوگ ڈانس کریں اور خوشی منائیں۔ بینجمن کے کے پاس اب سو سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔ ان کی باقائدہ ایک ڈانس اکیڈمی ہے، جہاں یہ اس ڈانس کی پریکٹس بھی کرتے ہیں۔

لیکن یہ ڈانس ستا نہیں ہوتا ایک پرفارمنس کے یہ لوگ چار سو ڈالرز لیتے ہیں۔یعنی ساٹھ ہزار روپے تک۔ اس عورت نے جب یہ حیرت انگیز منظر دیکھا تو اس نے ان کی ویڈیو بنا کر اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کر دی۔ یہ لوگ وہاں سے مشہور ہوئے۔ اس کے بعد بی بی سی نے 2017 میں ان پر ایک ڈاکومنٹری بنائی تھی اور پھر کچھ عرصہ پہلے ان کے کوفِن ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی مشہور ہو گئی۔ آج یہ چھ لوگ نہ صرف گھانا میں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہو چکے ہیں۔

:چین کے عجیب و غریب رسوم

ناظرینِ کرام ایسا صرف گھانا میں نہیں ہوتا چائنہ میں بھی کچھ بہت عجیب ہو رہا ہے۔ چائنہ میں جب کسی کا پیارا اس دنیا سے چلا جائے اور اس کے رشتہ دار اتنے مصروف ہوں وہ اس کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہ کرسکیں تو یہ لوگ کرائے پر کچھ لوگوں کو بلاتے ہیں۔ کرائے پر آنے والے یہ لوگ پروفیشنل ہوتے ہیں۔ ان کا کام صرف غم منانا ہوتا ہے۔ یہ دکھی گانے گاتے ہیں روتے ہیں لیکن یہ سب صرف ایکٹنگ ہوتی ہے۔

چائنہ میں جب کسی کی موت ہوجائے اور اس کی آخری رسومات میں اتنے لوگ شرکت نہ کریں تو اس کو برا سمجھا جاتا ہے۔ تب یہ لوگ باقاعدہ کرایہ دے کر ایسے لوگوں کو ہائر کر تے ہیں، جو اچھے خاصے پیسے چارج کر کے آخری رسومات میں پرفارم کرتے ہیں یہ نارمل سات لوگ ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر عورتیں ہوتی ہیں۔

ہماری دنیا واقعی میں بے حد حیرت انگیز رسم و رواج سے بھری ہوئی ہے۔ آپ کو آرٹیکل پسند آیا ہو تو انگلی پوائنٹ کو سبسکرائب اور فیس بک پیج ضرورکرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں